17 جون 2012 - 19:30

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سرکریک معاملے پر 2 روزہ مذاکرات آج پیر سے نئی دہلی میں شروع ہوں گے جبکہ سیکرٹری خارجہ پاک ہند وزرا خارجہ مذاکرات کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے جولائی کے پہلے ہفتے ہندوستان جائیں گے

ابنا: تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سرکریک معاملے پر 2 روزہ مذاکرات آج پیر سے نئی دہلی میں شروع ہوں گے پاکستان کےسیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اگلے ماہ کے وسط میں ہونے والے پاکستان اور ہندوستان کے وزرا خارجہ سطح کے مذاکرات کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے جولائی کے پہلے ہفتے میں نئی دہلی جائیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس اپنے دورہ کے دوران ہندوستان سیکرٹری خارجہ رنجن متھائی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں جولائی کے وسط میں ہندوستان وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ سیاچن اور سرکریک کے معاملے کے حل کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان سیکرٹری دفاع سطح کے مذاکرات کے درمیان ہونے والی پیش رفت پر جائزہ لیا جائے گا۔....../169